Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'بھارت سے کوویڈ-19 ویکسین کا کوئی معاہدہ نہیں'

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے کوویڈ-19ویکسین کا کوئی...
شائع 11 مارچ 2021 08:12pm

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت سے کوویڈ-19ویکسین کا کوئی معاہدہ نہیں۔ 'گاوی الائنس' ہمیں ویکسین فراہم کرے گا۔ بھارت اپنی سیکیورٹی ضرورت سے زائد اسلحہ حاصل کر رہا ہے جو علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نےپریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔مقصد ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسائل کا حل ہے۔پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔پاکستان نے کبھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار نہیں کیا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت سے کووڈ ویکسین خریدنے کا معاہدہ نہیں۔پاکستان کو ویکسین گاوی الائینس فراہم کرے گا بھارت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سارک کو علاقائی تعاون کا اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔سارک کانفرنس کا اجلاس اسلام آباد میں کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نےکہاکرنل ریٹائرڈحبیب زاہد کا اغوا جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔کرنل حبیب کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ سامنے آیا۔ بھارت سے باربار رابطہ کرنے پر بھی کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ پاکستان اپنے شہری کی بازیابی کےلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے۔

FO

vaccine

spokesperson

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div