Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

گووندا کیخلاف کس نے سازش کی اور کیسا نقصان پہنچایا؟

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ ...
شائع 16 مارچ 2021 11:05am

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے خلاف سازش کی گئی اور گزشتہ عشرے کے دوران ان کے تقریباً 16 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

گووندا 90 اور 2000 کے عشرے کے دوران فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے حوالے سے مشہور رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ جب اپنے ہی پرائے ہوجائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے، سازش کرنے والے فلم انڈسٹری کے ہی لوگ ہیں، جنھوں نے مجھے جان بوجھ کر سائیڈ لائن کردیا ہے جس کے نتیجے میں انھیں کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

ایک انٹرویو میں گووندا نے حال ہی بننے والی قلی نمبر ون کے ری میک کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے انکار کیا، یہ فلم گووندا کے ایک زمانے کے ساتھی کریٹیو پارٹنر ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کی۔

یہ ری میک گووندا کی 1995 کی ہٹ کامیڈی فلم پر بنائی گئی ہے اور اس میں مرکزی کردار ورون دھون نے کیا ہے۔

اس موقع پر گووندا نے کہا کہ وہ کبھی بھی دوسروں کے خلاف کچھ نہیں بولتے جبکہ دوسرے اکثر میرے بارے میں باتیں کرتے رہتے ہیں۔

Bollywood

Conspiracy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div