Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب کے نجی تعلیمی ادارے ایک روز کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گئے

لاہور:پنجاب کے نجی تعلیمی ادارے ایک روز کی بندش کے بعد دوبارہ ...
شائع 16 مارچ 2021 11:01am

لاہور:پنجاب کے نجی تعلیمی ادارے ایک روز کی بندش کے بعد دوبارہ کھل گئے، لاہور کے اسکولوں میں طلبہ کی آمد شروع ہوگئی،19مارچ تک طلبہ کیلئے ایک روز میں دو دو امتحان دینا مشکل ہوگیا تو نجی اسکول مالکان کیلئے تدریسی عمل چلانا بھی پریشان کن ہوگیا۔

پندرہ مارچ کو بند ہونے والے اسکول 17مارچ کو پھر کھل گئے، محکمہ تعلیم نے 19مارچ تک امتحانات مکمل کروانے کیلئے اسکول کھولنے کی اجازت دے دی۔

لاہور کے اسکولوں میں چھوٹے ہوں یا بڑے سبھی بچے پہنچنا شروع ہوگئے لیکن کم دنوں میں تمام مضامین کے امتحانات طلبہ کیلئے درد سر بنے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کوبھی کم وسائل میں دیگر معاملات سلجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے، طلبہ کہتے ہیں ایک روز میں دو اور تین پیپر دینا مشکل ہے۔

بیشتر کھلنے والے اسکولوں میں 2روز کے دوران تین تین پیپروں کا شیڈول بناکر لگا دیا گیا ہے تاکہ حکومتی ڈیڈ لائن پر عمل کیا جاسکے۔

lahore

punjab

Student

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div