Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں لگایا جانے والا اسمارٹ لاک ڈاؤن ایک بار پھر ناکام

کراچی میں لگایا جانے والا اسمارٹ لاک ڈاؤن ایک بارپھر ناکام...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2021 12:59pm

کراچی میں لگایا جانے والا اسمارٹ لاک ڈاؤن ایک بارپھر ناکام ہوگیا، محکمہ داخلہ کاحکمنامہ ردی کی ٹوکری کی نظر کردیا گیا،نہ تو ہجوم کم ہوا ،نہ ہی رات 10بجے کاروباری مراکز بند کرنےکےفیصلےپر عمل دیکھنے میں آیا۔

شہرقائد میں لگایا جانے والااسمارٹ لاک ڈاؤن ایک بار پھر ناکام ہوگیا ،گزشتہ روزمحکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا حکمنامہ ردی کی ٹوکری کی نظرکردیاگیا۔

حکمنامےمیں واضح کیا گیا تھا کہ تمام کاروباری مراکز10بجےبند، ہوٹلزمیں انڈورڈائیننگ پر پابندی، شادی ہالز میں تعداد 300 تک ہوگی جبکہ دفاترمیں 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائےگا۔

شہر قائد میں حکمنامےکےکسی ایک حصے پر بھی عمل نہیں کیا گیا، عوام نےبھی ملےجلے تاثرات کااظہار کیا۔

احتیاط نہ کرنےکےباعث شہر قائد میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد تیزی سےبڑھ رہی ہےلیکن شہری احتیاط نہیں اپنا رہے، یہی صورتحال رہی تو وائرس کی صورتحال بےقابو ہوسکتی ہے۔

coronavirus

karachi

Smart lockdown

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div