Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

لاڑکانہ میں مٹی کا طوفان، چھتیں اوردیواریں گرگئیں، 3 افرادجاں بحق

لاڑکانہ میں مٹی کا طوفان آیا ہے،جس کے باعث چھتیں اور دیواریں گر...
شائع 22 مارچ 2021 09:24am

لاڑکانہ میں مٹی کا طوفان آیا ہے،جس کے باعث چھتیں اور دیواریں گر گئیں،2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق۔

لاڑکانہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا طوفان آیا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح درہم برہم ہوکر رہ گیا،چھت اور دیوار گرنے کے 2مختلف واقعات بھی رپورٹ ہوئے ،جس کے نتیجے میں 2بچیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

سچل کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے چاچا اور 3سالہ بھتیجی جاں بحق ہوگئے، غلام نبی کالونی میں گھر کی دیوار گر پڑی جس کے نتیجے میں 14سالہ لڑکی زخمی ہوگئی جبکہ وگن کے علاقے میں دیوار گرنے سے 7سالہ بچی جاں بحق اور دیگر 2بچیاں زخمی ہوگئیں۔

دادو کی تحصیل جوہی میں بھی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی، جس کے باعث کئی کچے گھروں کی دیواریں گر گئیں۔

تیزبارش کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچنےکا خدشہ ہے جبکہ بارش سے شہر بھر کے فیڈرز ٹرپ کرجانے سے بجلی بھی غائب ہوگئی ۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش ،موسم خوشگوار

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

وہاڑی، جلالپورپیروالا ،عارف والا، جہانیاں میں تیز بارش ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ۔۔

Larkana

Deaths

Roof Collapse

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div