Aaj TV News

BR100 4,597 Increased By ▲ 11 (0.24%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 212 (1.21%)
KSE100 45,018 Increased By ▲ 192 (0.43%)
KSE30 17,748 Increased By ▲ 82 (0.46%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,360,019 6,540
DEATHS 29,077 12
Sindh 520,415 Cases
Punjab 460,335 Cases
Balochistan 33,855 Cases
Islamabad 115,939 Cases
KP 183,865 Cases

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 100افراد جان سے گئے جبکہ 4,084نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطر ناک مہلک وائرس نے اب تک 14,356افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 663,200ہوگئی۔

ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید4,084نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد6لاکھ63ہزار200ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 158ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ17ہزار694افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں86ہزار044،اسلام آباد میں57ہزار204،بلوچستان میں19ہزار535 ،گلگت بلتستان میں5016اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے12ہزار549کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا وباء کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، خطرناک وائرس سے ریکارڈ اموات نے سب کو ہلا کر رکھا دیا ،24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 100زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14356ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4495افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6319،خیبرپختونخوا میں 2319،اسلام آباد میں563،بلوچستان میں207اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث350 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ48ہزار566 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,170مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,081افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ00ہزار278مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران46ہزار269کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4084افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ153ہزار36افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔