Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

برطانیہ میں پاکستانی ڈھول کو مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ

برطانیہ میں پاکستانی ڈھول کو مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ کیا...
شائع 31 مارچ 2021 08:55am

برطانیہ میں پاکستانی ڈھول کو مضمون کے طور پر پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی میوزیکل تعلیم کے لیے متعارف کیے گئے نئے کورسز اور نصاب میں پاکستانی ڈھول کو بھی بطور ایک مضمون شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ایک میوزیکل تنظیم "دی ڈرم فاؤنڈیشن" کی جانب سے پاکستانی ڈھول بجانے کے فن کو باقاعدہ طور پر سکھایا جائے گا۔ پاکستان کے علاوہ دیگر اور ممالک سے بھی روایتی سازوں کو مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈھول کو پاکستانی خاص طور پر پنجابی معاشرے کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے۔ شادی بیاہ سمیت ہر ہر خوشی کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر ناچنا اور خوشی کا اظہار کرنا دیکھا جاسکتا ہے۔

پنجاب میں میلوں ٹھیلوں پر خاص طور پر ڈھول کی تھاپ سنائی دیتی ہے۔ ڈھول کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جدید دور میں بھی اپنی افادیت ویسے ہی برقرار ہے جیسے صدیوں پہلے تھی۔

Pakistani Music

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div