Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

کورونا:اسلام آبادکی مارکیٹس اور کاروبار ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات...
شائع 01 اپريل 2021 09:23am

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظراسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہرکی مارکیٹس اور کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بندکرنے کا فیصلہ کرلیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کی مارکیٹس اورکاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے اور ہفتے کو جی نائن ،جی تیرہ، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ، جی ٹین،فرنیچر مارکیٹ ،گولڑہ روڈ ، بہارہ کہو،ڈی ایچ اے ،پی ڈبلیو، پاکستان ٹاؤن، جی الیون، آپیارہ مارکیٹ اور آئی ٹین میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔

جمعرات اورجمعے کوسفا مال،سینٹورس مال، گیگا مال اورآمیزون مال بند رہیں گے جبکہ ہفتے اوراتوارکو بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ، آئی ایٹ، ایف الیون ،ایف سکس اور ایف سیون کے کاروبار ی مرکز بند رہیں گے۔

coronavirus

اسلام آباد

کاروبار

Markets close

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div