بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹر نے پاکستانی یورو بانڈز کو بی تھری ریٹنگ دے دی۔
موڈیز کا کہنا ہے کہ تجارتی پالیسی میں بہتری کا امکان ہے، کورونا سے متاثرہ معاشی سرگرمیاں دو سال میں بحال ہوجائیں گی۔
موڈیز نے پاکستانی یورو بانڈز کی ریٹنگ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پانچ، دس اور تیس سال کے یورو بانڈز کو "بی تھری" ریٹنگ دی گئی ہے۔
یہ ریٹنگ طویل مدت میں بانڈز کی بہتر کارکردگی ظاہر کرتی ہے۔ موڈیز کے مطابق امن و امان کی صورتحال اور تجارتی پالیسی میں بہتری کا امکان ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ معاشی سرگرمیاں آئندہ دو سال میں مکمل بحال ہوجائیں گی۔
Comments are closed on this story.