Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سینیٹ نےکورونا ویکسین سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی

اسلام آباد:سینیٹ نے کورونا ویکسین سے متعلق حکومتی اقدامات...
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2021 02:50pm

اسلام آباد:سینیٹ نے کورونا ویکسین سے متعلق حکومتی اقدامات کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی، قرارداد جے یوآئی ف نے پیش کی، قرارداد کے حق میں43 اورمخالفت میں31ووٹ آئے۔

ایوان بالامیں کورونا وباء اورویکسین کی قیمتوں سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی،قرارداد جے یوآئی (ف )کے سینیٹرکامران مرتضی نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیاکہ اکثرممالک میں کورونا ویکسی نیشن فری لگائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں ویکسین منگوانےکیلئے پرائیوٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا، پاکستان میں ویکسین کی قیمت 8ہزار400روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں 1500روپے ہے ،ویکسین کی زیادہ قیمت آرٹیکل38کی خلاف ورزی ہےحکومت فیصلے پرنظرثانی کرے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نےقراردادکی تحریرپراعتراض کیا۔

قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے قرارداد کو دوبارہ تحریرکرنے کی ہدایت کی جسے کامران مرتضی مسترد کردیا ۔

بعدازاں ایوان نے کثرت رائے سے کوورنا وباء سےمتعلق قرادرمنظورکرلی۔

پیپلز پارٹی کی رہنماءشیری رحمان نے الزام عائد کیاکہ چین سے آنےوالی ویکسین پنجاب میں غائب ہوگئی۔

ثانیہ نشترنےوضاحت دی کہ کورونا کی قیمیت ڈرگ پالیسی کےمطابق مقررکی گئی کورونا کوسیاست سےبالاتررکھیں احساس پروگرام میں سب سےزیادہ رقم سندھ میں تقسیم ہوئی۔

corona vaccine

islambad

senate

JUIF

Resolution

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div