Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

'کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد، علماء کردار ادا کریں'

صدرعارف علوی نے کہا کہ رمضان میں علماءکےاتفاق رائے سے تیار کردہ...
شائع 05 اپريل 2021 07:31pm

صدرعارف علوی نے کہا کہ رمضان میں علماءکےاتفاق رائے سے تیار کردہ 20 نکاتی اعلامیہ تمام مساجد اورامام بارگاہوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ علماءاور مشائخ رمضان المبارک میں ایس ا و پیزکے نفاذ کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں۔

صدر کی زیرصدارت رمضان میں ایس او پیزکے نفاذ کے حوالے سے علماء سے مشاورتی اجلاس ہوا،،صدر نے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء ، صوبائی گورنرزاورملک بھرکے مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء نےشرکت کی ۔ صدر مملکت نےمشکل صورتحال میں علمائے کرام کے تعاون پر انکے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ علماءاور مشائخ رمضان المبارک میں ایس ا و پیزکے نفاذ کیلئے قائدانہ کردار ادا کریں ۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے خود بھی ویکسین لگوائیں اور لوگوں کو بھی ترغیب دیں۔

صدرنے کہا کہ رمضان میں علماءکےاتفاق رائے سے تیار کردہ 20 نکاتی اعلامیہ تمام مساجد اورامام بارگاہوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔عوام کورونا سے نجات کیلئے رمضان کے پہلے جمعۃ المبارک کو نمازِ استغفار ادا کریں۔

صدر مملکت نے اپیل کی کہ لوگوں کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے زکوٰۃ اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ علماء منبراور مساجد سے لوگوں میں شعور اجاگر کریں گے ۔

PDM

Arif Alvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div