Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

نوشہرہ: لاک ڈاون، تاجروں نے دکانیں کھول دیں

انجمن تاجران نوشہرہ نے ضلعی انتظامیہ کا لاک ڈاون سے متعلق جاری...
شائع 09 اپريل 2021 10:42pm

انجمن تاجران نوشہرہ نے ضلعی انتظامیہ کا لاک ڈاون سے متعلق جاری نوٹیفیکیشن مسترد کر کے دکانیں کھول دیں۔

ضلعی انتظامیہ کی کاروائی دکانیں بند کرانے پرتاجروں کا شوبرا چوک میں دھرنا ۔ انجمن تاجران کے صدر قاضی فہیم کو پولیس نےگرفتار کر لیا ۔

نوشہرہ میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کیطرف سے باڑہ کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں کیلئے شیڈول کی تبدلی پر انجمن تاجران اور اتحادی تاجروں نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام بازار اور مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرکے شوبرا چوک میں دھرنا دے دیا ۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ جب تک نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا جاتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی اور بغاوت کرنے والے تاجروں کیلئے انتظامیہ کیطرف سے بازار میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔

مظاہرے کے دوران انجمن تاجران کے صدر قاضی فہیم کو پولیس نےگرفتار کر کے کینٹ تھانے منتقل کر دیا گیا۔