Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'کم آمدنی والے افراد کیلئے گھر، زمینوں کی نشاندہی کرلی گئی'

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا...
شائع 09 اپريل 2021 11:04pm

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں سہولیات کسی بھی پرائیویٹ سکیم سے کم نہیں ہوں گی۔ کم آمدنی والے افراد کے لئے صوبے بھر میں 133 مقامات پر گھر بنانے کے لئے زمینوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 170 ارب روپے کی لاگت سے 85 سو کنال رقبے پر 35 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج چار ہزار اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور قبضہ ڈیڑھ سال میں ملے گا اور قبضہ ملنے کے بعد قسطوں کی ادائیگی شروع ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکیم میں باغ، مسجد، سپورٹس کمپلیکس، کرکٹ سٹیڈیم اور قبرستان بھی بنے گا جبکہ دیگر ہاوسنگ پراجیکٹ پر کام جاری ہے تاکہ کم آمدنی والوں کو گھر بنا کر دیئے جاسکیں۔