Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ڈاکٹر نے یقینی موت سے دوچار شیرخوار بچی کی زندگی کیسے بچائی

فلسطین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا...
شائع 11 اپريل 2021 01:02pm

فلسطین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا ہے جس میں ایک کم سن بچی کی یقینی موت کو زندگی دینے پر فلسطینی مسیحا کو غیرمعمولی طور پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اس خبر سے منسلک ایک ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ رات کے وقت بچی کے سانس میں تکلیف کے بعد اسے اسپتال لائے جانے کے بعد اس کی حالت مزید بگڑ گئی۔

بچے کے والدین شدید خوف اور پریشانی سے دوچار دیکھے جاسکتے ہیں۔ اسپتال پہنچنے پر بچی کی سانس رک گئی مگر ڈاکٹر نے اسے اس کے والدین سے اپنے ہاتھ میں لیا اور اس کی کمر کو آہستہ آہستہ تھپتھپایا جس سے اس کی حالت بہتر ہوگئی۔

یہ واقعہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں قباطیہ کے مقام پر پیش آیا۔ بچی کو سانس میں تکلیف کے بعد اسپتال لایا گیا تو اس کی حالت مزید بگڑ گئی اور اس کے والدین بھی پریشانی کا شکار ہوگئے۔اس موقعے پر ڈاکٹر مجاھد نزال نے بچی کواپنے ہاتھوں میں لے کر اس کی کمر تھپتھپانا شروع کی جس سے اس کی حالت بہتر ہوگئی۔

ڈاکٹر نزال نے 'فیس بک' پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ بچی کے والد پر غشی کے دورے پڑ رہے تھے اور بچی کی حالت دیکھ کر مدد کے لیے چلا رہا تھا۔

Palestine

Viral Video

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div