Aaj TV News

BR100 4,909 Increased By ▲ 114 (2.38%)
BR30 25,627 Increased By ▲ 667 (2.67%)
KSE100 45,683 Increased By ▲ 976 (2.18%)
KSE30 18,797 Increased By ▲ 521 (2.85%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 800,452 4825
DEATHS 17,187 70
Sindh 278,545 Cases
Punjab 290,788 Cases
Balochistan 21,743 Cases
Islamabad 73,450 Cases
KP 114,077 Cases

پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شروع ہوں گے۔لیگ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائےگا۔پی ایس ایل کےلئے کھلاڑی 22 مئی کو بائیو اسکیور ببل میں رپورٹ کریں گے۔

پی ایس ایل سیزن چھ کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ یکم جون سے میلہ کراچی میں سجے گا۔ملکی و غیر ملکی کھلاڑی 22 مئی سے 7روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوں گے۔کوالیفائر اور ایلیمنٹرز بالترتیب 16، 17 اور 18 جون کو ہوں گے۔فائنل معرکہ 20 جون کو ہو گا۔دو ڈبل ہیڈرز کے علاوہ تمام میچز شام پانچ بجے شروع ہوں گے۔ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو اجازت نہیں ہو گی۔

پی سی بی نے بائیو سیکیور ببل بنانے اور اس کے پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کےلئےغیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔