Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسلام آباد اسپیس آبزرویٹری سینٹر کی بنیاد رکھ دی گئی

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےاسلام آباد اسپیس...
شائع 12 اپريل 2021 05:41pm
سائنس

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےاسلام آباد اسپیس آبزرویٹری سینٹر کی بنیاد رکھ دی ۔ کراچی، پشاوراور گوادر میں بنانے کا بھی اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں اسپیس آبزرویٹری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر نے تقریب میں شرکت کی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نےخطاب میں کہاکہ آبزرویٹری سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کوبڑی مدد ملےگی۔وحدت کو مدنظررکھتےہوئےایک دن روزہ اورعید کےلئے کوشاں ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی ،پشاور اورگوادرمیں بھی آبزرویٹری سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے خطاب میں سپارکو کو وزارت سائنس کے ماتحت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ماتحت نہ کیا گیا توسول اسپیس پروگرام شروع کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ 1960 کی دہائی میں اسپیس پروگرام شروع کیا لیکن ہم نے راستے میں اپنی منزل کھو دی۔

fawad chaudhry

Minister Science Technology

اسلام آباد

space

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div