Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں...
شائع 13 اپريل 2021 06:35pm
کاروبار

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور 10گرام سونے کی قیمت 1287روپے اور تولہ 1500روپے کم ہوگئی ہے

دس گرام سونے کی قیمت 87448 روپے پر آگئی۔ سونا فی تولہ 1 لاکھ 2000روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر 26 فیصد بڑھی ہیں، عید پر یہ مزید بڑھ سکتی ہیں، ملک میں آٹو موبائل شعبے میں بہتری آئی ہے، معاشی لحاظ سے ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

پی ایس ایکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ کورونا سے قبل معاشی اشاریے مستحکم تھے، کورونا وباء کے چیلنج کے باوجود بہتر معاشی پالیسی اپنائی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div