Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز کچھ گھنٹے کیلئے معطل

اسلام آباد:ملک بھرمیں سوشل میڈیا سروسز کچھ گھنٹے کیلئے معطل ...
شائع 16 اپريل 2021 11:51am
سائنس

اسلام آباد:ملک بھرمیں سوشل میڈیا سروسز کچھ گھنٹے کیلئے معطل کردی گئی،واٹس ایپ،فیس بک،ٹوئٹر ،یوٹیوب،انسٹاگرام اورٹک ٹاک کی سروس بندہونے سے صارفین کوپریشانی کاسامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشین اتھارٹی (پی ٹی اے )نے ملک بھرمیں سوشل میڈیا سروسز کچھ گھنٹے کیلئے معطل کردی۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پرپی ٹی اےنے سوشل میڈیابندکردیا،ملک بھرمیں صبح11سے3بجے تک سوشل میڈیابند رہےگا۔

واٹس اپ، فیس بک ،ٹوئٹراوریوٹیوب کی سروس بندکردی گئی،اس کے علاوہ گوگل،انسٹراگرام،ٹیلی گرام اورٹک ٹاک کی سروس بھی بند کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیاسروس کچھ گھنٹوں کیلئے معطل رہےگی،پاکستان میں سوشل میڈیا کی سروس شام4بجےتک معطل رہے گی۔

مختلف شہروں میں موبائل فون پرانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے،کراچی،لاہور،پشاورمیں مختلف مقامات پرفون پرانٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

youtube

اسلام آباد

ٹویٹر

فیس بک

paksitan

WhatsApp

Instagram

TikTok

social media

Ban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div