Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

گھروں کو ایئرکنڈیشنر سے بے نیاز کرنے والا "سفید ترین پینٹ" دریافت

امریکا میں انجینئروں نے عالمی سطح پر اب تک کا "سب سے زیادہ سفید...
شائع 18 اپريل 2021 10:28am
سائنس

امریکا میں انجینئروں نے عالمی سطح پر اب تک کا "سب سے زیادہ سفید پینٹ" دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ دریافت عالمی حدت کے علاج میں مدد گار ثابت ہو گی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سفید ترین روغن (Whitest Paint) 98.1 فیصد تک سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تناسب بازار میں موجود بہترین روغنوں سے تقریباً 8 فیصد زیادہ ہے۔ اس روغن کو انڈیانا میں بورڈو یونیورسٹی میں تیار کیا گیا ہے۔

بورڈو یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم کے مطابق یہ نیا روغن گرم ماحول والے علاقوں میں عمارت کو زیادہ مؤثر شکل میں ٹھنڈا رکھے گا۔ اس طرح ایئرکنڈیشننگ ٹیکنالوجی کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ اس روغن میں Barium Sulphate نامی ایک کیمیائی مرکب شامل کیا گیا ہے۔

بورڈو یونیورسٹی میں میکینیکل انجینئرنگ کے استاد پروفیسر شیولن روان کہتے ہیں کہ "اگر آپ اس روغن کو تقریباً 90 مربع میٹر کے رقبے کی چھت پر استعمال کر رہے ہیں تو اس سے 10 کلو واٹ تک کی Cooling Power حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ توانائی ان سینٹرلائزڈ ایئرکنڈیشنوں سے زیادہ طاقت ور ہے جو اس وقت زیادہ تر گھروں میں استعمال ہو رہے ہیں۔"

روغن کو انتہائی سفیدی دینے والے دو عوامل ہیں۔ پہلا یہ کہ روغن میں کیمیائی مرکب "بیریم سلفیٹ" کا ارتکاز کافی زیادہ رکھا گیا ہے۔ دوسرا یہ کہ روغن میں بیریم سلفیٹ کے تمام ذرات مختلف حجم کے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div