Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قومی اسمبلی میں توہین آمیز خاکوں کیخلاف متفقہ قرارداد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت کے حق اور توہین...
شائع 19 اپريل 2021 11:12am

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں تحفظ ناموس رسالت کے حق اور توہین آمیز خاکوں کیخلاف متفقہ قرارداد لانے کا فیلہم کیا گیا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہونے جا رہا ہے ، جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی ہدایت پر تحفظ ناموس رسالت کے حق اور توہین آمیزخاکوں کیخلاف مشترکہ قرارداد لائی جائے گی، ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں قرارداد کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی، قرآن پاک کی اشاعت اورریکارڈنگ میں اغلاط کے خاتمہ کا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین حکومتی ملکیتی انٹرپرائزز میں انتظامی و مالیاتی کارکردگی کیلئے گورننس و آپریشنز بہتربنانے کابل پیش کریں گے۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور جموں و کشمیرایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی ترمیمی بل پیش کریں گے، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیز ترمیمی بل2021 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، بچوں میں انصاف کی فراہمی کے نظام کےایکٹ 2018میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا۔

وزیر انسانی حقوق اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری چائیلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل پیش کریں گی، صدر کے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے خطاب پربحث بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

اسلام آباد

Asad Qaiser

National Assembly

NA speaker

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div