Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کراچی : نائن زیرو آپریشن ، متحدہ کارکنان دھماکا خیزمواد کے الزامات سے بری

کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو آپریشن کیس کا چھہ سال...
شائع 23 اپريل 2021 07:47pm

کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے نائن زیرو آپریشن کیس کا چھہ سال بعد فیصلہ سنا دیا ۔

پراسیکیوشن ایم کیو ایم کارکنوں پر 52 مقدمات میں الزامات ثابت کرنے میں ناکام ایم کیو ایم کارکنان دھماکہ خیز مواد کے الزمات سے بری کردیا گیا۔

عدالت نے فیصل موٹا، عبید کے ٹو، نادر شاہ، عامر سرپھٹا اور دیگر کو بری کردیا، ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کیا گیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں فیصل موٹا کو 10 سال، فرحان شبیر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 8 سال سزا سنائی گئی دیگر ملزمان میں امیتاز، عبدالقادر، کاظم رضا، محمد عامر، شکیل عرف بنارسی، محمود حسن شامل ہیں فیضان علی اور ساجد علی سمیت دیگر کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات ثابت نہ ہو سکے۔

نائن زیرو سے گرفتار ملزموں میں فیصل موٹا ،فرحان ملا، عامر توتلا سمیت دیگر شامل ہیں۔

MQM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div