Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان نے امیروں اور غریبوں کیلئے الگ پاکستان بنادیا،بلاول بھٹو

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نئے...
شائع 27 اپريل 2021 02:43pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نئے پاکستان میں امیر اور غریب کیلئے الگ قوانین پر تنقیدکرتےہوئے کہا ہے کہ دو نہیں ایک پاکسالن کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے امیروں اور غریبوں کیلئے الگ پاکستان بنادیا ۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نئے پاکستان کی ایمنسٹی اسکیموں میں ٹیکس چوروں کیلئے ریلیف ہے، ٹیکس دینے والے تنخواہ دار طبقے کیلئے مہنگائی ہے، کیا مزدوروں اور کسانوں سے سبسڈی چھیننا تبدیلی ہے، کیا صرف امیر طبقے کو نوازنا عمران خان کی تبدیلی ہے، وزیراعظم کے معاشی اقدامات کا فائدہ مخصوص سرمایہ دار خاندانوں کو ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وزیراعظم سرمایہ دار دوستوں کو بے نامی جائیدادوں کو قانونی کرنے کی ایمنسٹی دیتے ہیں ، دوسرے ہاتھ سے مہنگی بجلی کا آرڈیننس جاری کردیتے ہیں، نئے پاکستان میں سرمایہ داراور صنعت کار ٹیکس وصول رہے ہیں، صارفین سے ٹیکس لے کر خود ایمنسٹی اسکیموں سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے 135 امیر خاندانوں کو اپنے دور حکومت میں 43ارب روپے تک کی ایمنسٹی دی، پی ٹی آئی حکومت نے 56 امیر خاندانوں کو 20 ارب روپے سے زائد کی ایمنسٹی دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعوی کیا گیا ،ایمنسٹی اسکیمز دینے والے بتائیں کہ عام آدمی کیلئے کیا کیا، انکم ٹیکس کے دائرے میں بھی نہ آنے والے 8کروڑ سے زائد پاکستانی موبائل فون پر 12.5 فیصد پیشگی انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں امیر آدمی ٹیکس کی چھوٹ سے فائدہ اٹھارہا ہے، عام آدمی مختلف مد میں ٹیکس دینے کے بعد بھی ٹیکس چور کہلاتا ہے۔

بیان میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیرمساوی معاشی پالیسیوں کی بدولت امیر اور غریب میں خلیج گہری ہو رہی ہے ، پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عام آدمی کے حالات سے متعلق معاشی پالیسیاں بناتی ہے۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div