Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، جمی شیرگل سمیت 35 افراد کیخلاف مقدمہ

بالی ووڈ اداکار جمی شیرگل اور نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر...
شائع 29 اپريل 2021 08:53am

بالی ووڈ اداکار جمی شیرگل اور نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر ایشور نیواس سمیت 35 افراد کے خلاف کورونا وائرس پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشور نیواس جمی شیرگل اور عملے کے اراکین لدھیانہ میں ایک ویب سیریز کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر نے بتایا کہ تقریباً 150 افراد اسکول میں شوٹنگ کے لیے موجود ہیں، جو رات میں تقریباً 8 بجے بھی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے جو شام 6 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوتا ہے۔

شوٹنگ جس اسکول میں جاری تھی اس کے ہیڈ ماسٹر کا کہنا تھا کہ فلم کے عملے نے انھیں کہا تھا کہ انھوں نے شوٹنگ کے لیے کمشنر سے اجازت لی ہوئی ہے، اور اجازت نامہ دکھانے کے بعد میں نے انھیں شوٹنگ کی اجازت دی۔

اس حوالے سے پروڈکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ انھوں نے لدھیانہ پولیس سے شوٹنگ کے لیے 23 اپریل سے لے کر 2 مئی تک کی اجازت لی ہوئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div