Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مسلم لیگ (ن) نے عمران خان اورشہزاداکبر سےاستعفے کا مطالبہ کردیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)نے وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر سے استعفے...
شائع 29 اپريل 2021 11:35am

لاہور:مسلم لیگ (ن)نے وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر سے استعفے کا مطالبہ کردیا،پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ بشیر میمن کے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے چور شور مچا رہے ہیں،عمران صاحب!جواب دیں کیوں ایف آئی اے کے ڈی جی کو سیاسی مخالفین کخلایف جھوٹے مقدمے بنانے کیلئے ہراساں کیا۔

ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شہزاد اکبر سمیت تمام مجرموں اور سازشیوں کو دھمکی آمیز بیان بازی سے روکا جائے ، اڑھائی سال سے لگا تماشہ بند کیا جائے ،قوم اس سرکس سے تنگ آ چکی ہے، آئینی اداروں کے سربراہان کو ہراساں کرنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پہ کٹہرے میں کھڑے مجرموں کخلاکف فیصلہ سنایا جائے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بشیر میمن کے انکشافات کے بعد عمران خان ، شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب کو اختیارات کے ناجائز استعمال میں گرفتار کیا جائے ، احتساب کے نام پہ ملک میں افراتفری پھیلائی اور ملک کی معیشت اور عوام کے روزگار کو تباہ کیا، جواب دینا ہو گا کہ سرکاری ادارے کے سربراہ کو سیاسی مخالفین کخلاوف جھوٹے مقدمےبنانے پہ کیوں مجبور کیا؟ ۔

pm imran khan

lahore

resign

Maryam Aurangzeb

Shehzad Akbar

spokeswomen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div