Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

امجد صابری کو بچھڑے چار برس ہوگئے

بھر دو جھولی میری یامحمد، لوٹ کر میں نہ جاوں گا خالی۔صابری...
شائع 29 اپريل 2021 08:40pm

بھر دو جھولی میری یامحمد، لوٹ کر میں نہ جاوں گا خالی۔صابری برادران کی مشہور زمانہ قوالی گاکرشہرت کی بلندیوں کو چھونے والےامجد صابری کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے۔

صوفیانہ کلام اور محبت بھرا انداز امجد صابری کو گزرے پانچ سال بیت گئے مگر اس لازوال شخصیت کی یاد ابھی تک دلوں میں تازہ ہے23 دسمبر 1976 کو قوال گھرانے میں آنکھیں کھولنے والے امجد صابری نے والد اور چچاسے تربیت حاصل کرتے ہوئے محض آٹھ سال کی عمر میں گائیکی کا آغاز کیا۔

امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت تک میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا۔

انہیں کئی ایوارڈز کے ساتھ پرائڈ آف پرفارمنس بھی ملا۔ان کے گائے جانے والے عارفانہ کلام میں سرلامکاں سے طلب ہوئی،بھردو جھولی میری یامحمد، جس نے مدینے جانا ہے کرلو تیاریاں بہت مشہور ہوئے۔

چار برس قبل سولہ رمضان المبارک کو ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے نکلےاور مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے اس آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش کردیا فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھنے والے امجد صابری کے قاتل تو پکڑے گے اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزای بھی سنا دی لیکن بے رحم دہشت گرد تختہ دار پر کب جھولے گے یہ ایک سالیہ نشان ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div