Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا پھیلاؤ: بیرون ملک سے آنیوالی پروازوں کو 80 فیصد کم کرنیکا فیصلہ

کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں...
شائع 01 مئ 2021 12:13pm

کورونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو 80 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔

این سی او سی نے بیرون ممالک کے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایئر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کر کے فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک رہیں گی جبکہ 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

تمام مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہوگا۔ پاکستان آمد پر ایئر پورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ٹیسٹ نیگیٹو ہونے پر دس دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

پاکستان

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div