Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سورج کی واضح ترین تصویر سامنے آگئی

ایسٹرو فوٹو گرافر نے سورج کی دس ہزار تصاویر پر مشتمل ایک گہرے...
اپ ڈیٹ 03 مئ 2021 09:07am

ایسٹرو فوٹو گرافر نے سورج کی دس ہزار تصاویر پر مشتمل ایک گہرے سرخ رنگ اور تپش دکھاتی ہوئی تصویر جاری کی ہے جسے آج تک کی تاریخ میں سورج کی واضح ترین تصویر کہا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میگارتھی نامی فوٹوگرام گزشتہ تین سال سے سورج اور چاند کی تصاویر بنا رہے ہیں تاہم رواں سال انہوں نے ایک منفرد چیلنج مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ۔

رپورٹ کے مطابق فوٹوگرافر نے ایک الٹرا شارپ ٹیلی سکوپ کی مدد سے سورج کی ہزاروں تصاویر لیں اور انہیں تہہ در تہہ یکجا کرکے ایک جامع اور واضح تصویر تخلیق کی ۔

230 میگا پکسل کی اس تصویر میں سورج کو گہرائی میں دیکھا جاسکتا ہے جو سیاہ آسمان میں سرخ رنگ کی تیز روشنی چھوڑ رہاہے ۔

تصویر سے متعلق بات کرتے ہوئے میگارتھی نے کہا کہ وہ مکمل تصویر سامنے آنے پر بہت خوش ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div