Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بھارت : 3 لاکھ 82 ہزار افراد کورونا کا شکار،آکسیجن کی قلت برقرار

بھارت میں کورونا کا قہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین...
شائع 05 مئ 2021 07:31pm

بھارت میں کورونا کا قہر جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین لاکھ بیاسی ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

مثبت کیسز کی شرح اٹھارہ اعشاریہ چھ فیصد ہوگئی، مزید تین ہزارسات سو تراسی افراد ہلاک ہوگئے،ویکسینیشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔

اسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن کی قلت تاحال برقرار ہے،ادھر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی سرکار کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھرایا۔ ۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی حکومت وائرس کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

coronavirus india

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div