Aaj TV News

BR100 5,043 Decreased By ▼ -50 (-0.99%)
BR30 25,215 Decreased By ▼ -495 (-1.92%)
KSE100 47,055 Decreased By ▼ -257 (-0.54%)
KSE30 18,837 Decreased By ▼ -126 (-0.67%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,034,837 5,026
DEATHS 23,422 62
Sindh 382,865 Cases
Punjab 356,920 Cases
Balochistan 30,432 Cases
Islamabad 87,699 Cases
KP 144,264 Cases

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے کہا ہے کہ متعدد امریکی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی اور معاشی مواقع سے استفادہ کرنے کی خواہاں ہیں۔

بدھ کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اور امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی ملاقات ہوئی.

ملاقات میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جغرافیائی معیشت پر توجہ کو سراہا اور کرونا وائرس وباء کے دوران اپنے ملک کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان طویل مدتی، وسیع البنیاد اور کثیرجہتی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوامی، معاشی اورتجارتی روابط کے باعث دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے ملک کے روشن مستقبل کےلئے اہم معاشی اصلاحات اور بڑے اقتصادی استحکام کے نفاذ میں حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

ریڈیو پاکستان