Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستانی کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ

کورونا کی عالمی وبا کے باجود پاکستان سے کینو کی برآمد کا نیا...
شائع 07 مئ 2021 07:47pm
کاروبار

کورونا کی عالمی وبا کے باجود پاکستان سے کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

رواں سیزن میں چالیس ملکوں کو چار لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا، برآمد کے نتیجے میں پچیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

کووڈ نائنٹین کے باعث بیشتر ملکوں میں لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود پاکستانی کینو نے انسانی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا جس کے باعث کینو کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن میں دنیا کے چالیس ملکوں کو چار لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کینو برامد کیا گیا، جو ایک ریکارڈ ہے۔

رواں سال کینو کی برامد کا ہدف تین لاکھ پچاس ہزار ٹن تھا۔ تاہم ہدف سے زائد کینو برامد کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div