Aaj News

ہفتہ, مارچ 30, 2024  
19 Ramadan 1445  

کورونا کی ڈہائی ہزار اقسام منظر عام پر،ویکسین لگوانے پر زور

کورونا وائرس مستقل اپنی شکل بد ل رہاہے، اب تک سارس کوویڈ ٹوکی...
شائع 10 مئ 2021 07:48pm

کورونا وائرس مستقل اپنی شکل بد ل رہاہے، اب تک سارس کوویڈ ٹوکی ڈھائی ہزار سے زائد اقسام سامنے آچکی ہیں۔

ماہرین کے مطابق چند اقسام نقصان دہ یا جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں، شہری ویکسین لازمی لگوائیں ۔

کورونا سےبچاو،ملک بھرمیں ویکسی نیشن جاری ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں ویکیسین لازمی لگوائیں ۔

ڈاؤ کالج آف بائیوٹیکنالوجی کے وائس پرنسپل ڈاکٹرمشتاق کہتے ہیں سارس کورڈ کوویڈ ٹو کی کئی اقسام کی تشخیص کی تو وائرس کی برطانوی، برازیلین اور ساؤتھ افریقا کی اقسام کی نشاندہی ہوئی ۔

ریسرچ کے مطابق حالیہ ویکسین ڈرائیو سارس کوویڈ ٹو وہان سے شروع ہونیوالے وائرس کےلئے مکمل کارآمد ہے، دیگر اقسام کے وائرس پر ویکسین کی افادیت کم ضرور ہوسکتی ہے لیکن ختم نہیں ہوسکتی۔

ماہرین کا کہنا ہے پاکستان میں وائرس کی مخلتف اقسام کی موجودگی کے باعث احتیاطی تدابیرپر عمل لازمی ہے ۔

corona

covid

corona vaccination

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div