Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

این سی او سی اجلاس: عیدالفطر کے حوالے سے ایس اوپیز کی منظوری

وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس ...
شائع 11 مئ 2021 04:58pm

وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایس اوپیزکے اطلاق کےلئےقومی سطح پر کاوشیں تیزکرنے کی ہدایت کی گئی۔عید الفطر کےلئے ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا جس میں 8سے16مئی تک کےاحکامات اورحکمت عملی کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عیدالفطرکےحوالےسےایس اوپیزکی بھی منظوری دی گئی۔

این سی اوسی ہدایت نامےمطابق عیدکی نمازکااہتمام کھلی جگہوں میں ایس او پیزکےتحت کیاجائے۔مسجد کےدروازےاورکھڑکیاں کھلی رکھی جائیں۔عیدکاخطبہ مختصر اورنمازکاوقت بھی کم سےکم ہو۔

بیمار،بوڑھے،15سال سےکم عمرافرادعیدگاہ نہ جائیں۔عید گاہ کے اضافی داخلہ اورخارجی راستےرکھےجائیں۔ وضو گھر سے کریں،جائے نماز ساتھ لائیں۔نماز سے پہلے اوربعدمیں مجمع نہ لگائیں۔دوران نمازماسک کااستعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔مساجد میں سینیٹائزرزاورتھرمل اسکینرکااستعمال یقینی بنایا جائے۔ نماز عیدکےبعد ہاتھ یاگلے ملنےسے پرہیزکریں۔مساجدکےباہر ایس اوپیزسےمتعلق آگاہی بینرزلگائےجائیں۔

NCOC

Eid ul Fitr

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div