Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

غزہ پراسرائیلی بمباری، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے...
اپ ڈیٹ 12 مئ 2021 11:19am

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36ہوگئی ، شہید ہونے والوں میں 10بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے عید سے قبل مظلوم فلسطینیوں پر قیامت ڈھادی، غزہ پر فضائی حملے کے نتیجےمیں 10 بچوں سمیت 36فلسطینی شہید ہوگئے،5دن میں 700سےزائدافرادزخمی ہوگئے جبکہ حملوں میں درجنوں بچےبھی زخمی ہوئے۔

قابض صیہونی فوج نےمسجداقصیٰ کی بےحرمتی بھی کی جبکہ فلسطینی صدرمحمودعباس نےعید کی تقریبات منسوخ کردیں۔

او آئی سی نے مظلوم فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے کارروئی اور یواین جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانےکا مطالبہ کردیا۔

ترکی سمیت مختلف اسلامی ممالک میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرےکئےگئے، ترکی میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

اردن، لبنان،عراق اور شام میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی جارحیت کخلا ف سوشل میڈیا بھی چیخ پڑا، المسجد الاقصیٰ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

امریکا کی مقبوضہ بیت المقدس پر راکٹ حملوں کی مذمت

امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس پر راکٹ حملوں کی مذمت کردی،وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ اپنا دفاع اسرائیل کا بنیادی حق ہے۔

امریکا نے اسرائیلی حق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتےہوئے اسرائیل فلسطین تناؤ کے خاتمے کیلےا کمیٹی کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

غزہ پر فضائی حملہ:حماس نےاسرائیل کیخلاف جہادی کارروائیاں تیز کردی

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے کے بعد حماس نےاسرائیل کیخلاف جہادی کارروائیاں تیز کردی ۔

حماس نے تل ابیب ایئرپورٹ پر 130راکٹ فائرکئے،جس کے بعد اسرائیلی ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل ہوگیاجبکہ2افرادہلاک ہوگئے۔

حملوں کے دوران عسقلان میں اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری تباہ ہوگی جبکہ فضامیں راکٹ روکنےوالااسرائیل کا اینٹی میزائل ٹھاٹ سسٹم بھی ناکام ہوگیا۔

برطانوی ارکان اسمبلی کا فلسطینیوں پرمظالم کیخلاف احتجاج

ادھر برطانوی ارکان اسمبلی ناز شاہ اور سیما ملہوترا نے فلسطینیوں پرمظالم کیخلاف احتجاج کیا ہے۔

برطانوی ارکان اسمبلی ناز شاہ اور سیما ملہوترا فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں آگئیں،دونوں ارکان اسمبلی نے برطانوی فارن سیکرٹری کو خط لکھ دیا،جس میں اسرائیلی فوج کےحملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے،اسرائیلی فوج معصوم فلسطینیوں پرحملہ کررہی ہے،برطانیہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے سفارتی مداخلت کرکےفلسطینیوں پر مظالم بند کرائے۔

Hammas

Gaza

air strike

Maqboza Bait ul muqaddas

phalestine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div