Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

موت کی جھوٹی افواہ پر پریش راول کا دلچسپ جواب

بالی ووڈ اداکار پریش راول نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے...
شائع 16 مئ 2021 09:45am

بالی ووڈ اداکار پریش راول نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے کو دلچسپ جواب دے ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انجان شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر نامور اداکار پریش راول کی موت سے متعلق جھوٹی خبر شیئر کی گئی جس میں لکھا گیا ’’ فلم ہیرا پھیری کے اداکار نے آج صبح 7 بجے اپنی زندگی کی آخری سانس لی‘‘۔

لافٹر ہاؤس نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی خبر میں بھارت میں حکومتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پریش راول کی فریم میں تصویر اور اس کے اطراف میں موم بتیاں بھی جلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنی موت کی افواہ کے ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے پریش راول نے لکھا ’’غلط فہمی کےلیے معذرت چاہتا ہوں، میں 7 بجے کے بعد تک سوتا رہ گیا۔"

اداکار پریش راول نے بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے کردار بابو راؤ سے خوب شہرت پائی اس کے علاوہ وہ فلم سنجو میں سنجے دت کے باپ کا کردار بھی بخوبی ادا کرچکے ہیں۔

Indian Actor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div