Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری

اسلام آباد :ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری...
شائع 16 مئ 2021 10:58am

اسلام آباد :ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، 40 سال سے زائد عمر کے مرد اور خواتین کو ایس او پیز کے تحت ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ آج سے 30 سال اور اس سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن بھی شروع ہوگئی۔

عید تعطیلات کے بعد ہفتے سے ایک بار پھر کووڈ 19 ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع کیا گیا، ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں تمام ویکسی نیشن سینٹرز میں شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے ،40 سال سے زائد عمر کے مرد اور خواتین بڑھ چڑھ کر خود کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسین لگاوا رہے ہیں ۔

اسلام آباد کے پولی کلینک سنٹر میں ایس او پیز کے تحت ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، شہریوں نے خود اور ملک کو بچانے کیلئے سب ہی سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

کورونا ویکسی نیشن کی استعداد کار میں اضافہ ہوتے ہی ویکسی نیشن کا عمل تیز ہو گیا ہے ، آج سے 30 سال اور اس سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن بھی شروع ہو گئی ہے۔

coronavirus

اسلام آباد

corona vaccine

Vaccination Center

eid holidays

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div