Aaj News

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کا "جھوٹا پروپیگنڈا" بے نقاب

غزہ پرہونے والی اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل نے سوشل میڈیا پر...
شائع 17 مئ 2021 08:33am

غزہ پرہونے والی اسرائیلی جارحیت کے بعد اسرائیل نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار کردی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شامی جنگجوؤں کی جانب سے راکٹ فائر ہونے کی ویڈیوز کو حماس کی ویڈیوز بنا کر پیش کرنے میں اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو کے ترجمان اوفر جینڈل مین پیش پیش ہیں جن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کو تین لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے ترجمان اوفرجینڈل مین نے 11 مئی کو ایک ویڈیو ٹوئٹ کی، 28 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ تشدد کی حالیہ لہر میں حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جا رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ موصوف نے ان حملوں کو جنگی جرائم کے ایک ثبوت کے طور پر بھی پیش کیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا ’ یہ ایک اور واضح ثبوت ہے کہ دہشت گرد میلشیا حماس دانستہ طور پر اسرائیل کی رہائشی آبادیوں پر راکٹ فائر کر رہی ہے، یہ ایک خوف ناک جنگی جرم ہے۔‘

تاہم ریورس امیج سرچنگ کرنے پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس ویڈیو کلب کو 2018 میں یوٹیوب پر پوسٹ کیا گیا تھا، جسے شامی شہر دارا میں عکس بند کیا گیا تھا۔ ۔ٹوئٹر نے جینڈل مین کو ’میڈیا مینی پیلیشن‘ کرنے پرجینڈل مین کو وارننگ اور ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کرنے کا کہا جس کے بعد انہوں نے اپنی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا۔

دوسری بارجینڈل مین نے پرو پیگنڈا کرنے کے لیے ایک جعلی ویڈیو ٹِک ٹَاک پرشیئرکی۔ جس میں حماس کی کردارکشی اور انہیں حملہ آور کے طور پر پیش کیا گیا، تاہم ویڈیو پر درج واٹر مارک کی مدد سے تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس ویڈیو کو ڈیڑھ ماہ قبل مارچ میں پوسٹ کیا گیا تھا۔ اور ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا حماس سے دوردورتک کوئی ربط نہیں تھا۔

fake News

Benjamin Netanyahu

Hamas

Comments are closed on this story.

مقبول ترین