Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ...
شائع 26 مئ 2021 02:25pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا اور 8 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے کی ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء قائم علی شاہ کی جانب سے قاسم نواز عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی8 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کیلئے 2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں حکومت سندھ اور اسٹیل ملز کی زمین پر غبن کے معاملے میں ضمانت کہ درخواست دائر کی گئی ہے ۔

NAB

IHC

اسلام آباد

PPP

Bail

Qaim Ali Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div