Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'نہ سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے اور نہ ہی کوئی گرینڈ آپریشن ہوگا'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکہتے ہیں سندھ میں کسی قسم کےمشن پر نہیں...
شائع 26 مئ 2021 07:21pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکہتے ہیں سندھ میں کسی قسم کےمشن پر نہیں آئے، صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ضرور ہے۔ لیکن نہ یہاں گورنر راج لگ رہا ہے اور نہ ہی کوئی گرینڈ آپریشن ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ، رینجرز اور حساس اداروں سے ملاقات کر کے حقائق پر رپورٹ وزیراعظم کو ہی دوں گا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے کراچی پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکل صبح وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا۔کل شام4بجےمیڈیا سے بات کروں گا۔کراچی سمیت سندھ میں امن وامان کاجائزہ لوں گا۔سندھ میں امن وامان کی صورتحال ابترہے۔وزیراعظم کوحقائق پرمبنی رپورٹ پیش کروں گا۔

شیخ رشید نے کہاسندھ میں کوئی گورنرراج نہیں آرہا۔رینجرزاورحساس اداروں سےملاقات کروں گا۔کراچی سے منشیات کاصفایاکردوں گا۔ سندھ میں لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ صوبائی معاملہ ہے۔پورےسندھ کوصاف کرینگے،امن کاگہوارہ بنائیں گے۔جہاں بھی لاقانونیت ہوگی،صوبےکوسپورٹ کرینگے۔

Sheikh Rasheed

CM Sindh

Murad Ali Shah

karachi

Federal Interior Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div