Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عظیم ریاستیں ہمیشہ...
شائع 27 مئ 2021 03:28pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عظیم ریاستیں ہمیشہ انصاف کی بنیاد پر کھڑی ہوتی ہیں ،جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔

مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت النبیﷺکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی، 12 سال کی قلیل مدت میں 2 سپر پاورز روم اور فارس نے نئے انقلاب کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی اور کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرسکتے ہیں، جن ممالک نے ان اصولوں پرعمل کیا وہ ترقی کرگئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عظیم ریاستیں ہمیشہ انصاف کی بنیاد پر کھڑی ہوتی ہیں، مدینہ کی ریاست بنیادی 2 اصولوں پر قائم ہوئی ، ایک قانون سب کیلئےبرابرہوگا اور دوسرا فلاحی ریاست ہوگی، پہلےقومیں اس لےوتباہ ہوئیں کیونکہ امیر اورغریب کیلئےالگ الگ قانون تھا، جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور جنگل کا قانون ہوتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس، وہ ممالک جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہاکہ مدینہ کی فلاحی ریاست میں غریب، بوڑھوں، یتیموں، خواتین کا خیال رکھا جاتا تھا، پنشن کا نظام سب سے پہلے دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمرؓ کے دور میں آیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ ہم نے چین کی حالیہ ترقی دیکھی جہاں 30 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا گیا، انہوں نے نہ صرف معاشرے میں غریبوں کا خیال رکھا بلکہ 700 وزرا ءسطح کے افسران کو کرپشن پر جیل میں ڈالا، طاقتور کو قانون کے نیچے لایا گیا، یہ معاشرے کی ترقی کا راز ہے۔

IK Address

china

pm imran khan

اسلام آباد

Muslim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div