Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم سے عالمی کورونا فنڈنگ کا حساب مانگ لیا

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...
شائع 04 جون 2021 03:01pm

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی اداروں کے فنڈز کا وزیراعظم سے حساب مانگ لیا اور کہا کہ پاکستان کو سوا ارب ڈالر دئیے گئے، بتایا جائے وہ امداد کہاں خرچ کی گئی، گھپلوں کو چھپانے کیلئے آڈیٹر جنرل رپورٹ کو حکومت نے روکا ہوا ہے۔

اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو سوا ارب ڈالردئیے،ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کورونا وائرس کی وبا ءکے مقابلے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد دی،بتایا جائے یہ فنڈ کن منصوبوں پر لگائے گئے، عمران بتائیں وبا ءکے انسداد کیلئے انہوں نے ورلڈ بینک کے 200 ملین ڈالر لے ، وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں پاکستانیوں نے جو اربوں روپے جمع کروائے، ان فنڈز کو کہاں خرچ کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے فنڈز میں گھپلوں کو چھپانے کیلئے آڈیٹر جنرل رپورٹ کو روکا ہوا ہے، رپورٹ کے اعدادوشمار میں ہیرپھیر کی کوششوں کو بند کرکے فوری آڈٹ رپورٹ کا اجرا کرے ،کھربوں روپے مالیاتی پیکج میں گھپلوں پر قوم عمران کو معاف نہیں کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی نااہلی اور کرپشن سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے پی ٹی آئی اشرافیہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، ملکی معیشت کی تباہی میں عمران خان کی سرپرستی میں لوٹ مار کرنے والی مافیا کی کرپشن بھی شامل ہے۔

pm imran khan

coronavirus

karachi

PPP Chairman

IMF

Bilawal Bhutto Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div