Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پی سی بی کی محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کوششیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو منانے کی...
شائع 07 جون 2021 11:56am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو منانے کی کوششیں شروع کردیں۔ پی سی بی محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے آمادہ کرنا چاہتا ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں کہا کہ حال ہی میں انگلینڈ میں میری عامر سے بات ہوئی، جس میں ان پر واضح کیا کہ جو راستہ انھوں نے اختیار کیا وہ ایک سینئر پلیئر کیلیے درست نہیں ہے۔

وسیم خان نے محمد عامر کو کہا کہ وہ اب بھی ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں، ہم ان کے اور کوچز کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرینگے۔

وسیم خان نے بہرحال عامر کی ٹیم میں دوبارہ واسپی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر ٹیم مینجمنٹ کے رویے کو وجہ قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

PCB

Waseem khan

Retirement

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div