Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سعودی عرب:ائیر ڈیفنس فورس کی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب کی ائیر ڈیفنس فورس نے دفاعی نظام کو موثر بنانے کے ...
شائع 08 جون 2021 11:46pm

سعودی عرب کی ائیر ڈیفنس فورس نے دفاعی نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے مشقوں کا آغاز کیا ہے جس میں وار زون میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید تقویت دینا ہے۔

سعودی عرب میں ائیر ڈیفنس فورس کی جانب سے وار زون میں دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے اور فضائی جنگ میں دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے حوالے سے مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے،جس میں ڈرون طیاروں کو فضا میں تباہ کرنے اور طیارہ شکن نظام کو مربوط کرنے کی حکمت عملی کو اپنانے جیسی مشقیں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرون طیاروں کے ذریعے کیے جانے والے حملوں کو فضائی دفاعی دستے مسلسل ناکام بنا رہے ہیں جبکہ بیلسٹک میزائل کو بھی فضا میں مار گرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div