Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

معروف اداکارہ منال خان کی شادی کے کارڈ چھپ گئے

معروف اداکارہ منال خان اداکار احسن محسن اکرام کیساتھ رشتہ...
اپ ڈیٹ 10 جون 2021 11:46pm

معروف اداکارہ منال خان اداکار احسن محسن اکرام کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں ۔ دونوں کی شادی کا کارڈ بھی چھپ کر آچکا ہے۔ اور اب منال خان نے اپنی شادی کا کارڈ بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔

اداکارہ منال خان نے اپنے تصدیق شدہ اکاونٹ پر شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے ، کارڈ پر احسن محسن اکرام اور منال خان انگریزی زبان میں لکھا ہوا ہے۔

instagram

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کو دعوت دی جاتی ہے ۔ پوسٹ میں انہوں نے احسن محسن کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

Pinterest
Pinterest

پہلے اداکارہ منال خان سے متعلق یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ منظور خان سے بھی محبت کرتی ہیں ، اور دونوں کی تصاویر بھی ایک دوسرے کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ساتھ میں موجود تھیں تاہم اچانک مداحوں نے نوٹس کیا تھا کہ منال خان اور منظور خان نے نہ صرف ایک دوسرے کی تصاویر اپنے سوشل اکاونٹس سے ہٹادی ہیں بلکہ اب وہ ایک دوسرے کو فالو بھی نہیں کررہے ہیں ۔

اسہی دوران ایک انسٹاگرام اکاونٹ سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ منال خان ساتھی اداکار احسن محسن کیساتھ بھی کافی دیکھی جارہی ہیں ۔ دعویٰ کیا گیاتھا کہ منال خان احسن کے عشق میں مبتلا ہیں۔ جبکہ احسن کے اکاونٹ سے بھی ایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی کہ جس میں دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔

تاہم اب یہ دونوں اداکار اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔ اور اب منال خان کے انسٹا اکاونٹ سے اس بات کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

Minal Khan

Ahsan Mohsin Ikram

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div