Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا اعلان

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریٹیلرز اورہول سیلرزکوٹیکس ...
شائع 11 جون 2021 05:28pm

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ریٹیلرز اورہول سیلرزکوٹیکس نیٹ میں شامل کریںگے، یہ ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل سے منسلک ہوں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو کا آغاز کیا جارہا ہے،کارگو کلئیرنس جلد از جلد ممکن ہوگی، ٹیکس نظام مزید سادہ بنانےکیلئےسادہ ریٹرن فارم لارہے ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں اقدامات کئے ہیں، چھوٹے کاروبار کے لئے سالانہ ٹیکس اوور ٹیکس کی سیلنگ 10 ملین کردیا ہے، جو اس وقت 3 ملین ہے، یہ بھی ٹیکس میں چھوٹ ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 850سی سی تک گاڑیوں پرسیلزٹیکس میں چھوٹ دی جارہی ہے، اور اب یہ سیلزٹیکس17.5سےکم کرکے12.5فیصدکردیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر ایف ای ڈی میں چھوٹ دی گئی ہے، الیکٹرک گاڑیوں پرایک سال تک کسٹم ڈٖیوٹی ختم کی جارہی ہے، ٹیکس آڈٹ کیلئےمنتخب نہ ہونےوالےکیسزکوختم کردیاجائےگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس لوگوں پر بے جا ٹیکس ڈالتاہے، موبائل فون پرٹیکس کی شرح12فیصد سےکم کرکے10فیصدکردی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئل فیلڈسروس ودیگر پر ودہولڈنگ8سےکم کرکے3فیصد کردیا، کیپٹل گین ٹیکس15سےکم کرکے 12.5فیصد کردیا۔

ن کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے کیپٹل مارکیٹ متاثر ہوئی، این جی اوز وغیرہ کوغیرمشروط چھوٹ دی جائےگی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ سیشن میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اس موقع پر صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب کیا عوام دوست بجٹ ہوگا ؟اس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سب خوش ہوں گے۔

واضح رہےکہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ آج پیش کیا جارہا ہےجس میں کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔

Finance minister

Texas

Shoukat Tareen

Budget 2021 22

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div