Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اوورسیز پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےانتخابی عمل میں دھاندلی روکنے...
شائع 17 جون 2021 11:14am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےانتخابی عمل میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد حل قراردے دیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں، ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پربریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال اورقانون سازی سے متعلق پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کوپورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے،اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں، ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ انتخابی اصلاحات،الیکٹرانک ووٹنگ اوراوورسیزپاکستانیوں کوحق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا شبلی فراز، اعظم سواتی، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، وزیر مملکت فرخ حبیب اور مشیر بابر اعوان شریک تھے۔

pm imran khan

اسلام آباد

meeting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div