Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

شہباز شریف کا میڈیا کو پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دینے کا مطالبہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن)کے صدر...
شائع 18 جون 2021 03:05pm

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر میڈیا کو پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دینے اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے،جس میں انہوں نے میڈیا کو پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دینے اور حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شہباز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا ءکی تیسری لہر کے بعد اب پارلیمنٹ پوری طرح فعال ہوچکی ہے،حکومت نے میڈیا کو اپوزیشن کی کوریج سے روک رکھا ہے،اپوزیشن کو میڈیا پر مساوی کوریج کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے خط میں مطالبہ کیا کہ تمام میڈیا کو کسی پابندی اور رکاوٹ کے بغیر پارلیمنٹ تک مکمل رسائی دی جائے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپوزیشن کو میڈیا پر مساوی کوریج کا حق دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

شہبازشریف کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

شہبازشریف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں گیا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے، کسی مداخلت کے بغیر عام انتخابات کے انعقاد کلئے یہ اصلاحات ضروری ہیں،موجودہ حکومت اپنا انتخابی اصلاحاتی ایجنڈا یک طرفہ اقدامات سے مسلط کرکے آئندہ انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی انتخابی اصلاحات آئین سے متصادم ہیں،حکومت نے متعلقہ فریقین سے کوئی مشاورت نہیں کی، قومی اسمبلی میں ان الیکشن بلز کو بلڈوز کرکے منظور کرایا گیا، الیکشن کمیشن بذات خود بھی سنگین تشویش کا اظہار کر چکا ہے، اس لےن آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ، غیرجانبدارانہ،شفاف اور کسی مداخلت کے بغیر انعقاد کلئےد یہ اصلاحات ضروری ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے، متفقہ پلان کو پارلیمنٹ میں منظوری کلئے پیش کیا جاسکتا ہے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

National Assembly

speaker asad qaiser

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div