Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کے...
شائع 20 جون 2021 12:22pm

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنےلگے ہیں، پانی ذخیرہ کرنے کیلئےاہداف پر کام کیا اور بہترین پالیسی اپنائی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج آنے لگے ہیں، پنجاب حکومت نے لاہور میں پانی کی سطح کم ہونے سے روک دی ہےاور1980 کے بعد پہلی دفعہ پانی کی سطح کم ہونے سے روکی۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اہداف پر کام کیا اور بہترین پالیسی اپنائی،پالیسی میں ری سائیکلنگ، نئے ایکوا فائر چارجز اور بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شامل ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div