Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ میں جمہویت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ نافذ ہے، فواد چوہدری

کراچی :وفاق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے...
شائع 20 جون 2021 02:41pm

کراچی :وفاق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں آرٹیکل 140 اے کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے، سندھ کے حکمران صوبے کے سب سے بڑے دشمن ہیں،سندھ میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہویت کے نام پر ڈکٹیٹر شپ نافذ ہے۔

کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن سندھ میں آمریت رائج ہے، ہمارے اراکین اسمبلی سندھ حکومت کو بے نقاب کررہے ہیں۔

فواد چوہدری نے سندھ کو دیئے جانے والے فنڈز کی مانیٹرنگ کا اعلان کرتےہوئے کہ سندھ کو جو پیہی دیتے ہیں وہ لانچوں کے ذریعے باہر چلا جاتا ہےاور دبئی اور کینڈنا سے نکلتا ہے،ضروری ہے کہ سندھ کو ملنے والے پیسوں کی مانیٹرنگ کی جائے، پی ایس ڈی پی کے تمام منصوبوں پر مانیٹرنگ کا نظام لارہے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کے حکمران خود پانی چوری کررہے ہیں، ارسال نے کاروائی شروع کی تو مراد علی شاہ بھاگ گئے۔

فواد چوہدری نے سوال کیاکہ کبھی زرداری، فریال ٹالپور اور مراد علی شاہ کی زمینوں کا پانی چوری کیوں نہیں ہوتا؟۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس پر مراد علی شاہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو استعفیٰ دے کر گھر چلا جاتا مگر وزیر اعلیٰ سندھ چیف جسٹس کیخلاف تقاریر کرارہے ہیں،سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو مستعفی ہوجانا چاہیئے تھا۔

وزیراطلاعات نے دعوٰی کیا کہ سندھ میں آئندہ الیکشن میں وزیر اعظم خود الیکشن مہم کی سربراہی کریں گے اور سندھ میں آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی،سندھ کے دشمنوں کا یہ آخری الیکشن ہے۔

فواد چوہدری نے الیکٹرول ریفارمز سمیت دیگر معاملات اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پارٹی فیصلوں میں آزاد دکھائی نہیں دیتے،الیکشن کمیشن سے متعلق تجاویز پارلیمنٹ میں آنی چاہئیں لیکن شہباز شریف اے پی سی بلانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم اور بلاول کبھی افغانستان سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے بارے میں کچھ نہیں کہتے، وزیر اعظم پہلے حکمران ہیں جنہوں نے افغانستان پر واضح اور دو ٹوک مؤقف دیا ہے ۔

fawad chaudhry

Information Minister

Supreme Court

Murad Ali Shah

karachi

sindh govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div