Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ برطانیہ پر نہ جانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ پر نہ...
شائع 21 جون 2021 02:21pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ پر نہ جانے کافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ جولائی میں دورہ برطانیہ ملتوی ہوگیا،وزیراعظم نے ملک کی داخلہ ،سیاسی اورخطےکی سیکیورٹی صورتحال کےباعث برطانیہ نہ جانےکا فیصلہ کیاہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے افغانستان سےامریکی افواج کےآئندہ ماہ مکمل ہونےوالےانخلا ءکی بعد کی صورتحال کوخود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے باعث وہ آئندہ ماہ برطانیہ کے دورے پر نہیں جائیں گے تاہم رواں سال کے آخر تک وزیراعظم کا دورہ برطانیہ شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کودورہ برطانیہ کی دعوت حال ہی میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹیلیفون کال میں دی تھی جبکہ انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاک انگلینڈ سیریزکا پہلامیچ دیکھنے کیلئےمدعوکیا گیا تھا۔

pm imran khan

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div