Aaj News

جمعہ, جولائ 19, 2024  
12 Muharram 1446  

انتخابی اصلاحات، شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کےلئے سرگرم

حکومت مخالف اپوزیشن جماعتیں پھر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی...
شائع 22 جون 2021 05:57pm

حکومت مخالف اپوزیشن جماعتیں پھر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہونےکےلئے تیارہوگئیں۔ انتخابی اصلاحات کےحوالےسے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کےلئے سرگرم ہو گئے۔

انتخابی اصلاحات اور دیگر قومی امور پر اے پی سی کے انعقاد کےلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہم خیال جماعتوں سے رابطوں میں تیز آ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے باہر پیپلزپارٹی اور اے این پی نے بھی اے پی سے شرکت کی حامی بھرلی ہے۔

مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتیں بھی بھرپور شرکت کریں گی۔مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں حکومت کے انتخابی بل پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گی۔بل کی منظوری روکنے کےلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

اے پی سی کی تاریخ کے تعین کےلئے شہباز شریف کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی جولائی کے پہلے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

opposition

shahbaz sharif